
ہاٹ لائن نیوز : قلعہ عبداللہ میں سیلاب میں پھنسے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو بچانے والے بلوچستان کے ایکسکیویٹر ڈرائیور کو انعامی رقم کے ساتھ ڈرائیور کے بیٹے کوتعلیمی پروگرام کے لیے وظیفہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں دریائے کولک سے گزرنے والی کار میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد پھنس گئے تھے جنہیں مقامی ایکسکیویٹر ڈرائیور محب اللہ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچا لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بہادری کے اعتراف میں کور کمانڈر کوئٹہ نے محب اللہ کو انعام کے طور پر 5 لاکھ اور ان کے بیٹے کو تعلیمی پروگرام کے لیے اسکالرشپ دیا۔









