“سیف پر قاتلانہ حملہ یا کچھ اور؟ حقیقت پردے سے باہر!”

0
18

معروف بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے حال ہی میں اپنے گھر پر ہونے والے چاقو حملے کے بارے میں پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سیف نے بتایا کہ حملے کے بعد اسپتال میں ایک ہفتہ گزارنے کے باوجود انہوں نے وہیل چیئر یا ایمبولینس کے بجائے خود چل کر اسپتال سے باہر جانے کا فیصلہ کیا تاکہ مداحوں کو یقین دلایا جا سکے کہ وہ خیریت سے ہیں۔

اداکار کے مطابق یہ واقعہ ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران پیش آیا، جس میں ان کے جسم پر خاص طور پر ریڑھ کی ہڈی کے قریب متعدد زخم آئے۔ اس کے باوجود، انہوں نے خوف یا کمزوری کا تاثر دینے کے بجائے مضبوطی کا پیغام دینا ضروری سمجھا۔

سیف کا کہنا تھا کہ اگرچہ چلنا مشکل تھا، لیکن ممکن تھا، اس لیے انہوں نے وہیل چیئر کا سہارا نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ، “میں نہیں چاہتا تھا کہ میرے خاندان یا مداح فکر مند ہوں، اس لیے خود چل کر باہر آیا۔”

سوشل میڈیا پر اس واقعے پر مختلف آراء سامنے آئیں، جہاں کچھ افراد نے ان کی ہمت کو سراہا، وہیں بعض صارفین نے واقعے کو “جعلی” قرار دیا۔ اس حوالے سے سیف نے کہا، “آج کے دور میں ہر چیز پر شک کیا جاتا ہے، لیکن میں جانتا ہوں کہ میرے ساتھ کیا ہوا۔”

شو کے دوران میزبان ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے ساتھ گفتگو میں سیف نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ، سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے بھی انہیں وہیل چیئر استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا، مگر وہ اپنی ماں کی بات ماننے کے بجائے اپنی انسٹنکٹ پر عمل کرنا بہتر سمجھتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ اس واقعے سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب وہ اپنی حفاظت کو پہلے سے زیادہ اہمیت دیں گے۔

Leave a reply