سیف علی خان حملہ: مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیاگیا

0
162
سیف علی خان حملہ: مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : ممبئی پولیس نے سیف علی خان پر حملے کے ایک مشتبہ حملہ آور کو فرار ہونیکی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے باندرہ میں اداکار کی رہائش گاہ پر فائر اسکپ سیڑھی کے ذریعے سیف علی خان کی 11ویں منزل کی باندرہ رہائش گاہ میں داخل ہونیکی کوشش کی جہاں اس نے سیف علی خان کو 6 وار کیا۔

بیٹا خون میں لت پت باپ کو رکشے میں ہسپتال لے گیا۔ سیف شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں نیورو سرجری کرانی پڑی۔

مبینہ طور پر چوری کی نیت سے داخل ہونیوالے حملہ آور نے بچوں کے کمرے میں گھس کر سیف پر وار کیا۔

Leave a reply