
سندر میں ایک شہری نے اپنی بیوی کی جانب سے مبینہ تشدد کی شکایت سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ کے ذریعے درج کروائی۔
ترجمان کے مطابق شہری نے ایپ کے ویڈیو کال فیچر کے ذریعے مدد طلب کی اور مبینہ تشدد کے شواہد ریکارڈ کیے۔ اس دوران اس نے جان سے مارنے کی دھمکی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
شکایت موصول ہوتے ہی سیف سٹی آفیسر نے فوری طور پر تھانہ سندر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس ٹیم فوراً موقع پر پہنچی۔ پولیس نے دونوں فریقین سے معلومات حاصل کر کے معاملے کی جانچ کی۔
ترجمان نے بتایا کہ سیف سٹی آفیسر اور پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گھریلو تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔
سیف سٹی ترجمان نے کہا کہ یہ ایپ شہریوں کو ہنگامی حالات میں فوری معاونت فراہم کرنے میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ شہری ویڈیو کال کے ذریعے شکایات درج کرا سکتے ہیں اور ہنگامی صورتحال میں شواہد براہ راست ایپ کے ذریعے شیئر کر سکتے ہیں۔









