سیالکوٹ میں عجب کرپشن کی غضب کہانی

سیالکوٹ میں عجب کرپشن کی غضب کہانی
سیالکوٹ میں عجب کہانی کی غضب کرپشن بے نقاب ہوئی ہے، ایڈیشنل ڈی۔ سی ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال کی گرفتار ہونے کے بعد اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں کروڑوں کی مالیت کی جائیدادیں، اشیاء اور کروڑوں کی نقدی سامنے آئی ہے، محمد اقبال نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ کمرشل پلاٹس ،لینڈ کروزر اور قیمتی جائیداد کا مالک ہے۔
ملزم سے اب تک لینڈ کروزر، رولیکس واچ، پانچ مرلہ کے 2 کمرشل پلاٹس اور 1 بنگلے کے کرائے کے 68 لاکھ 25 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں، محمد اقبال سے ابھی چار کروڑ 91 لاکھ 50 ہزار کی رقم برآمدگی ابھی باقی ہے، پولیس نے عدالت سے ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے۔









