سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب آج ہو گا

0
226
سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب آج ہو گا

سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب آج ہو گا

سیالکوٹ کے حلقہ پی۔ پی 52 میں ضمنی انتخاب آج ہو گا، حلقہ پی۔ پی 52 میں پولنگ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس حلقے میں پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، الیکشن کمیشن کی طرف سے گیارہ پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 38 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، پی۔ پی 52 میں ن لیگی امیدوار حنا ارشد، پی۔ ٹی۔ آئی کےحمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راحیل کامران کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، یہ نشست ن لیگ کے ایم۔ پی۔ اے ارشد وڑائچ کےانتقال پر خالی ہو گئی تھی۔

Leave a reply