
ہاٹ لائن نیوز : ڈسکہ کے نواحی گاؤں سرنواکی میں باراتیوں اور پیسے لوٹنے والوں کے درمیان جھگڑے کے سبب متعدد باراتی زخمی ہو گئے، مبارک بٹ کی بیٹی کی گوجرانولہ سے سیالکوٹ کے مقامی میرج ہال میں بارات آئی، پیسے لوٹنے والوں نے بارات کے ساتھ آئیں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، جس کی وجہ سے باراتیوں نے ہال کے چوکیدار سے ڈنڈے لے کر پیسے لوٹنے والوں کے ساتھ مار پیٹ کی۔
پیسے لوٹنے والوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میرج ہال اور باراتیوں پر حملہ کر دیا، جس کے سبب دونوں کے درمیان ڈنڈوں، سوٹوں اور برتنوں کے ساتھ کئی گھنٹے تک لڑائی ہوتی رہی، اس دوران متعدد باراتی اور پیسے لوٹنے والے شدید زخمی ہو گئے،پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد جھگڑا ختم ہو گیا، پیسے لوٹنے والے فرار ہو گئے، مبارک بٹ نے تھانہ ستراہ پولیس کو مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دے دی، پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔









