
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اڑتالیس سالہ فراز کے نام سے ہوئی ہے جو ایم کیو ایم کا کارکن تھا جب کہ تصادم میں پیپلز پارٹی کا کارکن راؤ طلحہ زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق مخالف سیاسی جماعت سے ہے۔
زخمی راؤ طلحہ نے پولیس کو بتایا کہ ملٹی چوک پر پارٹی جھنڈا لہرا رہی تھی کہ تین لڑکے آئے، جھنڈا لہرانے سے منع کیا اور فائرنگ کر دی۔
پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔









