سہ ملکی کرکٹ سیریز: شائقین کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری

0
216
سہ ملکی کرکٹ سیریز: شائقین کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری

متحدہ عرب امارات میں جاری سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران شائقین کے لیے نیا ضابطہ اخلاق متعارف کروا دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شائقین اپنی پسندیدہ ٹیم کی بھرپور حمایت کریں، تاہم کسی بھی ٹیم کے خلاف نازیبا نعرے یا اشاروں سے گریز کیا جائے۔

مزید ہدایت دی گئی ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود افراد اپنی نشستوں پر رہیں اور غیر ضروری طور پر دوسرے اسٹینڈز میں منتقل نہ ہوں۔ دورانِ میچ بھاگنے، ہنگامہ آرائی یا بدنظمی سے مکمل طور پر اجتناب کرنے کا کہا گیا ہے۔

انتظامیہ نے زور دیا ہے کہ سبھی شائقین ایک دوسرے کا احترام کریں اور اماراتی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے کھیل کو خوش اسلوبی سے انجوائے کریں۔

واضح رہے کہ حالیہ میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دی۔ شارجہ میں ہونے والے اس مقابلے میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 208 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں اماراتی ٹیم 176 رنز تک محدود رہی۔

Leave a reply