سہیل سمیرکا اپنی صلاحیتوں کاانکشاف

0
163
سہیل سمیرکا اپنی صلاحیتوں کاانکشاف

سہیل سمیر ملیحہ رحمان کے شو میں بطور مہمان نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی فلسفے کے بارے میں دلچسپ بات کی۔ سہیل نے کہا کہ وہ ہمیشہ عاجز رہے ہیں اور کبھی بھی اپنے آپ کو زیادہ سوچنے کی غلطی نہیں کی۔

سہیل نے ایک دلچسپ حقیقت بھی بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے انہیں کہا تھا کہ وہ فواد خان کی جگہ لے سکتے ہیں۔ لیکن سہیل نے ان تبصروں پر توجہ نہیں دی اور صرف محنت کی۔

اب وہ فواد خان کے ساتھ ’’شندور‘‘ نامی پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں جو ابھی ریلیز ہونا ہے۔ جس میں وہ فواد کے بھائی کا کردار نبھائیں گے۔

سہیل نے یہ بھی کہا کہ فواد خان بہت عاجز انسان ہیں، جب میں نے انہیں دیکھا توشکرکیا کہ میں بھی اتنا ہی عاجز ہوں۔

Leave a reply