سکھ رہنما رمیش سنگھ نےفیلڈ مارشل کوخراج تحسین پیش کردیا

0
143
سکھ رہنما رمیش سنگھ نےفیلڈ مارشل کوخراج تحسین پیش کردیا

سکھ کمیونٹی نے سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں فوری امدادی کارروائیوں پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی۔

پچھلے دنوں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جس میں سیالکوٹ، شکر گڑھ، نارووال اور کرتار پور بھی شامل تھے۔ اس دوران اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے سکھ کمیونٹی کی عبادت گاہوں کی جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی۔

سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بروقت امدادی کارروائیوں پر ہم تہہ دل سے آپ کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے مادر وطن ہے اور پاک فوج کے جوان آخر تک لوگوں کی مدد میں مصروف رہے۔

رمیش سنگھ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کا سکھ کمیونٹی کے ساتھ بیٹھنا دنیا بھر کے سکھوں کے لیے فخر کا باعث ہے اور یہ اقدام عالمی سطح پر سکھوں کے دلوں میں پاکستان کے لیے عزت اور محبت کو مزید بڑھا دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سکھوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے سب سے محفوظ ملک ہے۔

Leave a reply