سکول میں چاقو سے حملہ : 8 افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : چین میں ووکیشنل اسکول میں چاقو سے حملے میں 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
چینی میڈیا رپورٹس کیمطابق چاقوکیساتھ حملہ چین کے صوبےجیانگ سو کے ایک ووکیشنل اسکول میں ہوا، جہاں 21 سالہ نوجوان کے چاقوسےحملے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 17افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی تحقیقات کیمطابق حملہ آور ایک ووکیشنل سکول کا طالب علم تھا جو امتحان میں ڈپلومہ مکمل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد مایوس ہو گیا تھا۔ اس کے علاوہ، وہ مبینہ طور پر اپنے انٹرن شپ معاوضے سے مطمئن نہیں تھا۔









