سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی آج سے 31 جنوری تک ہوگی

0
150
سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی آج سے 31 جنوری تک ہوگی

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں آلودگی اور سموگ کا راج برقرار، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے پہلے نمبر پر آگیا، سموگ کے باعث اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیے گئے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کیمطابق لاہور کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔

سکولوں میں اوقات کار میں تبدیلی آج سے 31 جنوری تک جاری رہے گی، اوقات کار میں تبدیلی محکمہ ماحولیات کے احکامات کے مطابق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب نے سموگ کے باعث اوقات کار تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Leave a reply