
‘سکندر’ کی ناکامی پر ، دلبرداشتہ مداحوں نے سلمان خان کیساتھ ملاقات کی ، اور انہیں کنگ خان کیطرح کام کرنیکا مشورہ دیا۔
بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان کے شائقین فلم سکندرکے باکس آفس پر ناکامی کے بعد انکے گھر پہنچے۔
عید پر ریلیز ہونیوالی سلمان خان کی فلم سکندرباکس آفس پر بری طرح ناکام رہی اور فلم ابتک 100 کروڑکے ہندسوں کو عبور نہیں کرسکی۔
ہندوستانی میڈیا رپورٹس کیمطابق ، مداحوں نے سلمان خان سے درخواست کی کہ وہ علی عباس اور کبیر خان جیسے ہدایت کاروں کیساتھ ملکر کام کریں ، اور یہ بھی مشورہ دیا کہ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا دادلانی شاہ خان اور ان کے مداحوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کرتی ہیں ، سلمان کو ایسے انسان کو رکھنا چاہئے۔ جومداحوں اور سلمان خان کےدرمیان پل کاکرداراداکرے۔









