
ہاٹ لائن نیوز : کوئٹہ کے نواحی علاقے اختر آباد مغربی بائی پاس پر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر اختر آباد کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں کیجانب سے سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کیجانب سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔









