سڑک پر کچرا پھینکنے والوں کیخلاف عدالتی حکم جاری

0
170
سڑک پر کچرا پھینکنے والوں کیخلاف عدالتی حکم جاری

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں کیخلاف اہم فیصلہ سنا دیا۔

ذرائع کیمطابق لاہور ہائیکورٹ نے سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں کو بھاری جرمانے اور سڑک پر لائن کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے چالان کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کےتدارک کیلیے دائر درخواستوں کی سماعت کی، اس دوران جوڈیشل واٹر کمیشن نے ریمارکس دیے کہ دیکھا ہے کچھ ریسٹورنٹس اپنا پانی بیچتے ہیں، جب تک پانی معیار پر پورا نہیں اترتا، اجازت نہیں دی جاتی۔ اگر ممکن ہو تو متعلقہ ادارے کو اس بارے میں سوچنا ہو گا۔

وہیں عدالت کی طرف سے کہا گیا کہ اگر سڑکوں پر لین پر پابندی لگائی جائے تو آدھی آلودگی ختم ہو جائے گی۔

Leave a reply