
ہاٹ لائن نیوز : پارلیمنٹ کے احاطے سے ارکان قومی اسمبلی کی گرفتاری کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت بیان بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاہدے کی تجویز پیش کی جب کہ پارلیمنٹ کی کارروائی چلانے کے لیے 16 رکنی کمیٹی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول جائیں، ہماری قیادت پسند کرے یا نہ کرے، کیا ہم بہتری کی طرف نہیں بڑھ سکتے؟ کیا ہم مل کر چارٹر آف پارلیمنٹ پر دستخط نہیں کر سکتے؟
قومی اسمبلی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر تنقید ضرور کریں لیکن ممبران کے وقار کا بھی خیال رکھیں۔