سپر اسٹار الو ارجن کو بھگدڑ کیس میں ضمانت مل گئی

0
157
سپر اسٹار الو ارجن کو بھگدڑ کیس میں ضمانت مل گئی

ہاٹ لائن نیوز : تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار الو ارجن کو ‘پشپا 2’ بھگدڑ کیس میں مشروط ضمانت مل گئی ہے۔

حیدرآباد دکن کی مقامی عدالت نے سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کیس کی سماعت کی، جہاں عدالت نے چند شرائط کے ساتھ اللو ارجن کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے اللو ارجن اور پولیس کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اداکار کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کو دو مقدمات میں 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے اور انہیں ہر اتوار کو پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرنا ہوگی۔

وکیل نے مزید بتایا کہ ضمانت منظور کرنے کی وجہ یہ تھی کہ مقدمہ قتل کا مقدمہ نہیں تھا اور جو شرائط لگائی گئیں وہ عمومی نوعیت کی ہیں جو ہر ملزم پر لاگو ہوتی ہیں۔

Leave a reply