سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس کل طلب – 27ویں آئینی ترمیم زیر غور

0
83
سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس کل طلب – 27ویں آئینی ترمیم زیر غور

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے تین ججز — جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس صلاح الدین پنہور — نے چیف جسٹس کو فل کورٹ اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے اپنے خط میں 27ویں آئینی ترمیم کا شق وار مطالعہ کرنے اور اس حوالے سے فل کورٹ اجلاس بلانے کی سفارش کی۔ انہوں نے اس آئینی معاملے پر ’لاء اینڈ جسٹس کمیشن‘ اور دیگر پالیسی ساز اداروں سے مشاورت کی بھی تجویز دی۔

اس سے قبل جسٹس اطہر من اللہ کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام ایک خط سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے عدالتی امور میں ممکنہ بیرونی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

فل کورٹ اجلاس میں تمام ججز اس آئینی ترمیم اور متعلقہ آئینی و عدالتی امور پر مشاورت کریں گے۔

Leave a reply