سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم معطل کر دیا

0
123
سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم معطل کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں اس معاملے پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے دائر اپیل پر ابتدائی کارروائی کے بعد عدالت نے فریقین اور اٹارنی جنرل کے دفتر کو نوٹس جاری کر دیا۔ کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایک شہری میاں داؤد کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس طارق جہانگیری کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔ یہ حکم سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک کے لیے نافذ کیا گیا تھا، جس کے خلاف جسٹس طارق نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید برآں، جامعہ کراچی کی جانب سے جسٹس طارق جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کر دی گئی ہے اور ان پر تین سال کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

Leave a reply