سپارکو کی قیادت میں پاکستان خلائی تحقیق کے نئے دور میں داخل

0
46

پاکستان نے اپنے پہلے جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے، جو اکتوبر 2025 میں خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ یہ سیٹلائٹ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی زیر نگرانی تیار کیا گیا ہے۔

اس سیٹلائٹ کی مدد سے ملک کو معدنی وسائل کی تلاش، زراعت کی بہتری، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئرز کے پگھلنے اور فضائی آلودگی کے مطالعے میں بڑی پیش رفت حاصل ہو گی۔

سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف کے مطابق، سیٹلائٹ زمین کی سطح، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار سے متعلق تفصیلی اور درست ڈیٹا فراہم کرے گا، جس سے وہ کام جو پہلے مہینوں یا برسوں میں ہوتے تھے، اب چند دنوں میں مکمل کیے جا سکیں گے۔

یہ منصوبہ پاکستان میں قدرتی وسائل کے مؤثر اور سائنسی استعمال کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جو تحقیق اور ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔

Leave a reply