سو سےزائدبارودی سرنگوں کا سراغ لگانےوالا چوہا

ہاٹ لائن نیوز : چوہے عام طور پر اچھی ساکھ کے مالک نہیں ہوتے ہیں ، لیکن ایک خاص چوہا ‘رونن’ پوری دنیا کے چوہوں کے اعزاز کو بحال کرنے میں مصروف ہے۔ رونن ان مخصوص چوہوں میں سے ایک ہے جو زمین میں چھپی ہوئی خطرناک سرنگوں کوتلاش کرتا ہے اور انکی غیرمعمولی بوکی بدولت بےگناہ لوگوں کی جانیں بچاتاہے۔
رونن ، جوافریقی نسل کے چوہوں سے تعلق رکھتا ہے ، نے حال ہی میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اگست 2021 سے فروری 2025 تک ، سمارٹ چوہا نے کمبوڈیا کے علاقے کے قریب 109 بارودی سرنگیں اور 15 دیگر خطرناک دھماکہ خیز مواد دریافت کیا۔ اس ریکارڈکوگنیزورلڈریکارڈزمیں شامل کیاگیاہے









