سوٹ کیس سےاپوزیشن جماعت کی خاتون رہنماکی لاش برآمد

0
138
سوٹ کیس سےاپوزیشن جماعت کی خاتون رہنماکی لاش برآمد

ہاٹ لائن نیوز : اپوزیشن کانگریس کی راہنما حمانی نروال کی لاش ہندوستانی ریاست ہریانہ میں ایک سوٹ کیس سے برآمد ہوئی ہے۔

این ڈی ٹی وی کیمطابق ، حمانی نروال کوآخری باریاترا کےدوران رہنماراہول گاندھی کیساتھ دیکھاگیا تھا۔

کانگریس ایم ایل اے بھارت بھوشن بترا نے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم قائم کرکے اس معاملےکی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔

بھارت بھوشن بترا نے پولیس پر زور دیا کہ وہ جلد سے جلد قتل کی تحقیقات اورمجرم کوگرفتارکرنیکےلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیں ، حمانی نروال کانگریس کے ایک سرگرم رہنما تھیں۔

جمعہ کی صبح ، ایک پل کے قریب ایک عورت کی لاش سوٹ کیس میں ملی ، جس میں اسکے ہاتھوں میں مہندی تھی ٹیسٹ کیےگئےتومعلوم ہواکہ یہ لاش حمانی نروال کی ہے۔

Leave a reply