سونے کے دام آسمان پر، فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

0
160
سونے کے دام آسمان پر، فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں فی تولہ سونے کے دام میں 2 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 562 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 315 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 856 روپے ہو گئی ہے۔

Leave a reply