
ملک میں سونےکی قیمتوں میں ایک بارپھرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 5400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4629 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 54 ڈالر بڑھ کر 3940 ڈالر پر پہنچ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ مقامی اور عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔