سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 33سو روپے سستا

0
175
سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 33سو روپے سستا

کراچی: گزشتہ روز کے اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جو 33 ڈالر کم ہو کر 4174 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 8300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا، جو 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے تک جا پہنچی تھی۔

Leave a reply