سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 1400 روپے سستا

0
174
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 1400 روپے سستا

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے مطابق فی تولہ سونا 1400 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر کم ہو کر 4235 ڈالر پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اس کمی کی بنیادی وجہ عالمی اقتصادی حالات اور کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

Leave a reply