سونے کی قیمت میں ملک بھر میں اضافہ

0
138
سونے کی قیمت میں ملک بھر میں اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,300 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 456,162 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,115 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 391,085 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور ایک اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 4,338 ڈالر ہو گئی ہے۔

Leave a reply