سونے کی قیمت میں تیز کمی، فی تولہ 14 ہزار روپے سستا

0
199
سونے کی قیمت میں تیز کمی، فی تولہ 14 ہزار روپے سستا

آج سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے مطابق فی تولہ سونا 14 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 3 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے اور فی اونس سونا 140 ڈالر کم ہو کر 3,940 ڈالر پر آ گیا ہے۔

17 اکتوبر 2025 کو فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے تک پہنچ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھا، تاہم گزشتہ 11 روز کے دوران سونا اپنی بلند ترین سطح سے 40 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا ہے۔

Leave a reply