سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، سرمایہ کار خوش مگر صارفین اور سُنار پریشان

0
86
سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، سرمایہ کار خوش مگر صارفین اور سُنار پریشان

سال 2025 میں سونا سرمایہ کاری کے لیے سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اس دوران سرمایہ کاروں کو بھاری منافع ہوا، تاہم عام صارف اور سُنار مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئے۔ سال کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، جو 2 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔
سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت نے زیورات کی خرید و فروخت متاثر کی۔ کراچی کے لیاقت آباد کے صرافہ بازار میں جہاں کبھی سونے کے زیورات کی رونق رہتی تھی، اب خریداری میں کمی اور کاروبار میں سست روی دیکھی گئی۔ کئی سُنار اپنی روزی روٹی چلانے کے لیے چھوٹے موٹے کام کرنے پر مجبور ہو گئے۔ 60 سالہ کریم بھی ایسے ہی سُنار ہیں جو برسوں سے اس پیشے سے جڑے تھے، مگر اب حالات نے انہیں متبادل روزگار اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، 31 دسمبر 2024 کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھی، جو دسمبر 2025 تک بڑھ کر 4 لاکھ 72 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی۔ اس کے نتیجے میں عام لوگ سونا خریدنے سے قاصر ہو گئے اور مارکیٹ میں مصنوعی زیورات کی مانگ میں اضافہ ہوا۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جو 1 ہزار 698 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ برس بھی قیمتوں میں اضافے کے امکانات موجود ہیں۔
یوں سال 2025 سرمایہ کاروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا، مگر عام صارفین اور سُنار کے لیے یہ مہنگائی اور مشکلات کا سال رہا۔

Leave a reply