
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
سعودی عرب میں 24 قیراط سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج انیس اپریل 2025 کو کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، فاریکس ڈاٹ پی کے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں چوبیس قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 41 ریال کی کمی کے بعد چار ہزار 631 ہوگئی جو گزشتہ روز چار ہزار 672 ریال تھی۔سعودی عرب میں دس گرام سونا سستا ہو کر تین ہزار 975 جبکہ فی اونس بارہ ہزار 362 ریال میں فروخت ہو رہا ہے۔









