سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 8 ہزار 100 روپے سستا

0
68
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 8 ہزار 100 روپے سستا

پاکستان میں صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8,100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے پر آگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 6,945 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 81 ڈالر کم ہو کر 4,686 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوئی ہے اور فی تولہ چاندی 50 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 684 روپے پر آگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a reply