سونے کی قیمت مستحکم، چاندی میں معمولی اضافہ

0
155
سونے کی قیمت مستحکم، چاندی میں معمولی اضافہ

بین الاقوامی اور ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی، جبکہ چاندی کی قیمت میں ہلکا سا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4,083 ڈالر کی سطح پر برقرار رہی۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 430,662 روپے جبکہ فی دس گرام 369,223 روپے پر مستحکم رہی۔

کراچی میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 55 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 5,368 روپے تک پہنچ گئی۔

Leave a reply