
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا تین لاکھ 57 ہزار آٹھ سو روپے پر پہنچ گیا، اسی طرح دس گرام سونا 6944 روپے مہنگا ہو کر تین لاکھ چھ ہزار 755 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا انہتر ڈالر کے اضافے سے 3395 ڈالر فی اونس کا ہوا ہے۔









