
ہاٹ لائن نیوز : کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی، سونے کی فی تولہ قیمت میں بارہ سو روپے کی کمی سے سونا دو لاکھ 42 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے کا ہو گیا، عالمی مارکیٹ میں سونا دس ڈالر کی کمی سے 2349 ڈالر فی اونس کا ہوا جبکہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 650 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔









