
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر گھٹ کر 4,207 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس کمی کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آئے اور فی تولہ سونا 1,200 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 440,662 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,029 روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 377,796 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔









