
کراچی: سونے کی قیمتوں نے ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جہاں نرخ ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 400 روپے تک جا پہنچی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 62 ڈالر بڑھنے کے بعد 4 ہزار 400 ڈالر ہو گئی ہے۔









