
ملکی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جویلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 10 ہزار 700 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 174 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 456 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔









