
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے فی تولہ میں دستیاب ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، جس میں 6 ہزار 602 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں فی اونس سونا 77 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 586 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
ماہرین معاشیات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، جس کے اثرات سونے کے ساتھ ساتھ ایندھن کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔









