سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 5 لاکھ سے نیچے آگئے

0
30
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 5 لاکھ سے نیچے آگئے

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا دوبارہ 5 لاکھ روپے کی حد سے نیچے آگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 24 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 20 ہزار 833 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے پر آگیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت میں 243 ڈالر کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 767 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ دنوں سونے کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تھا، تاہم آج ہونے والی نمایاں کمی نے مارکیٹ میں ایک بار پھر تبدیلی پیدا کر دی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور بین الاقوامی معاشی حالات کے اثرات مقامی سونے کی قیمتوں پر بھی براہِ راست پڑ رہے ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں مسلسل اتارچڑھاؤ دیکھاجارہا ہے۔

Leave a reply