سونے کی قیمتوں میں اچانک کمی، خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری

0
78
سونے کی قیمتوں میں اچانک کمی، خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری

ملکی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 143 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 346 ڈالر پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جس کے باعث حالیہ دنوں میں سونے کی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

Leave a reply