سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، زیورات کی خریداری مہنگی ہو گئی

0
39
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، زیورات کی خریداری مہنگی ہو گئی

ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں زیورات خریدنا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 523,762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 449,041 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 5,010 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے مطابق فی تولہ چاندی 128 روپے مہنگی ہو کر 8,569 روپے ہو گئی ہے۔

Leave a reply