سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

0
94
سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

گزشتہ دو دنوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ سونے کے نرخ مجموعی طور پر 16 ہزار 200 روپے فی تولہ گھٹ گئے ہیں۔ پچھلے روز سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
آج سونے کی قیمت 10 ہزار 700 روپے فی تولہ کم ہو گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح، دس گرام سونے کے نرخ میں 9 ہزار 174 روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4,371 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 7,930 روپے پر دستیاب ہے، یعنی 145 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

Leave a reply