سونےکی قیمت میں دوسرےروزبھی نمایاں اضافہ

0
72
سونےکی قیمت میں دوسرےروزبھی نمایاں اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور آج مسلسل دوسرے دن بھی بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 9 ہزار 200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 888 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے دام بڑھے ہیں جہاں فی اونس قیمت 92 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 424 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہوا تھا۔

Leave a reply