سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

0
72
سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سونم کپور نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے نے 29 مارچ 2026 کو دنیا میں قدم رکھا۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ان کی فیملی اب بڑی ہو گئی ہے اور بیٹے کی آمد سے ان کے دل بھی خوشی سے بھر گئے ہیں۔
سونم نے مزید بتایا کہ ان کے پہلے بیٹے، وایو، کو چھوٹے بھائی کی آمد پر بہت خوشی ہے اور وہ اس نئی زندگی کے استقبال پر شکر گزار ہیں جس نے ان کے گھر کو خوشیوں سے بھر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا نے مئی 2018 میں شادی کی تھی۔ ان کے ہاں پہلے بچے، بیٹے وایو کی پیدائش اگست 2022 میں ہوئی تھی۔

Leave a reply