
سونا ہزاروں روپے سستا
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا ایک سو سولہ ڈالرز کی بڑی کمی کے بعد مقامی گولڈ ڈیلرز نے سونا گیارہ ہزار روپے سستا کیا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک سو سولہ ڈالر کی ریکارڈ کمی کی گئی ہے جس سے فی اونس سونے کی قیمت تین ہزار 338 ڈالر تک آ گئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں گیارہ ہزار سات سو روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تین لاکھ باون ہزار روپے ہو گئی ہے۔









