سونا آسمان چھونے کو تیار؟ قیمتیں ایک دن میں کئی ہزار بڑھ گئیں

0
96
سونا آسمان چھونے کو تیار؟ قیمتیں ایک دن میں کئی ہزار بڑھ گئیں

کراچی: ملک بھرمیں سونےکی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 300 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 116 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے تک جا پہنچی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 83 ڈالر بڑھ کر 4,207 ڈالر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a reply