سوناکشی اور ظہیر کی شادی کب تک چلے گی؟ پیشن گوئی

0
268
سوناکشی اور ظہیر کی شادی کب تک چلے گی؟ پیشن گوئی

ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھنے والی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کو ایک ہفتہ بھی نہیں گزراہےکہ سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی پر تبصرے شروع ہو گئے۔

معروف بھارتی یوٹیوبر ساگر ٹھاکر جنہیں میکسٹرن بھی کہا جاتا ہے نے سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی مدت کے بارے میں انکشاف کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے آڑے ہاتھوں لیا۔

میکسٹرن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اگر سوناکشی سنہا کی شادی 5 سال سے زیادہ چلتی ہے تو میرا نام تبدیل کر دیا جائے۔

بھارتی یوٹیوبر کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کیجانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

Leave a reply