سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک ٹک ٹاکر گرفتار

0
173
سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک ٹک ٹاکر گرفتار

سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک ٹک ٹاکر گرفتار

لاہور میں سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک کرنے کے معاملے پر پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر سمیت پولیس اہلکار کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں، مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں،ایف۔ آئی۔ آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سوشل میڈیا پر پولیس وردی کا تمسخر اڑایا، اس نے شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کو نوٹوں سے بھری تھال تھمائی اور تھال سے نوٹ نچھاور کرتا رہا، ملزم کے اس فعل سے محکمہ پولیس کی عزت اور وقار مجروح ہوا ہے۔

ایف۔ آئی۔ آر کے مطابق ملزم نے کارروائی سے بچنے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے دوسری ویڈیو بنوائی، اس جعلی ویڈیو میں اے۔ آئی کے ذریعے پولیس اہلکار کے کپڑوں کا رنگ تبدیل کیا گیا تھا، پولیس حکام نے بتایا کہ بدنامی کا سبب بننے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ملزم کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a reply