سوشل میڈیا پر غیراخلاقی الفاظ استعمال  کرنے والے 2 افسر برطرف

0
155
سوشل میڈیا پر غیراخلاقی الفاظ استعمال  کرنے والے 2 افسر برطرف

سوشل میڈیا پر غیراخلاقی الفاظ استعمال  کرنے والے 2 افسر برطرف

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس کے 2 افسران کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے، آر۔پی۔او بہاولپور نے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کی طرف سے لگائے گئے الزامات ثابت ہونے پر سب انسپکٹر نوید نواز واہلہ اور سب انسپکٹر سیف ملہی کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ممتاز چانگ نے پنجاب اسمبلی میں ان افسران کے خلاف آواز اٹھائی تھی، پولیس ترجمان کے مطابق پولیس افسران نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی الفاظ استعمال کیے تھے، انہوں کے کہا کہ پولیس افسران نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، جبکہ ممتاز چانگ کا کہنا ہے کہ کرپٹ پولیس افسران کے خلاف ایکشن، میری نہیں اس حلقے کے عوام کی کامیابی ہے۔

Leave a reply